گجرات پریس کلب کے وفد میاں حمزہ شہباز شریف سے ملاقات

Gujrat Press Club Meet Hamza Shahbaz Sharif

Gujrat Press Club Meet Hamza Shahbaz Sharif

گجرات (پ ر) گجرات پریس کلب کے وفد نے سرکٹ ہائوس میں مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما و ممبر قومی اسمبلی میاں حمزہ شہباز شریف سے ملاقات کی۔

وفد کی قیادت صدر گجرات پریس کلب سید عرفان جعفری نے کی، جنرل سیکرٹری ملک شفقت اعوان اور سینئر صحافی محموداختر محمود بھی موجود تھے۔

اس موقع پر میاں حمزہ شہباز شریف اور پریس کلب کے وفد نے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ،صدر پریس کلب نے میاں حمزہ شہباز شریف سے گجرات پریس کلب کے لیے گرانٹ کیلئے مطالبہ کیا۔

اس پر میاں حمزہ شہباز شریف نے وفد کو ایک ہفتہ کے اندر گرانٹ جاری کروانے کی یقین دہانی کروائی۔

اس موقع پر ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر گجرات وقار نقوی اور ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر جہلم عثمان احمد بھی موجود تھے۔