گجرات کی خبروں کی تصویری جھلکیاں

گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ق کی رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمر فاروقی نے 3سرکاری ہسپتالوں میں ایکسرے فلموں کے26لاکھ سے زائد رقم کی خرد برد پر پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع کروادی ۔انہوںنے اپنی تحریک التوائے کار میں کہا کہ محکمہ صحت میں کرپشن حد سے زیادہ تجاوز کرچکی ہے پنجاب کے تین بڑے اہم سرکاری ہسپتالوں کی انتظامیہ آمدن میں اپنے حصہ کے ساتھ ساتھ ایکسرے فلموں کی مد میں26لاکھ20ہزار روپے کی رقم بھی ہڑپ کر گئی ہے ۔اس غیر قانونی اقدام کے مرتکب ہسپتالوں میں فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی،نشتر میڈیکل کالج اینڈ الائیٹڈ انسٹی ٹیوٹ ملتان سمیت پرنسپل سروسز ہسپتال لاہور شامل ہیں ۔خدیجہ فاروقی نے کہا کہ پنجاب حکومت نے محکمہ صحت پنجاب کو ہدایات جاری کررکھی ہیں کہ وہ سرکاری ہسپتالوں کی انتظامیہ کو ڈائریکشن جاری کرکے بتائیں کہ جب وہ ہسپتال کی آمدنی کو آپس میںتقسیم کریں تو اس آمدنی میں سے استعمال کی گئی ایکسرے فلموں کی قیمت نکال لیں لیکن مذکورہ تینوں ہسپتالوں کی انتظامیہ نے ایسا کرنے کی بجائے ایکسرے فلموں کی مد میں لاکھوں روپے ہڑپ کرلیے۔انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے محکمہ صحت کو ریکوری کے احکامات پر بھی تاحال عملدرآمد نہ ہوسکا اور اس طرح خردبرد کرکے قومی خزانے کو مسلسل نقصان پہنچایا جارہا ہے انہوںنے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں سے لاکھوں روپے ریکور کرکے قومی خزانے میں جمع کروائے جائیں اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کرکے اس کی رپورٹ پنجاب اسمبلی کے ایوان میں پیش کی جائے ۔

GUJRAT

GUJRAT

GUJRAT

GUJRAT

GUJRAT

GUJRAT

GUJRAT

GUJRAT

GUJRAT

GUJRAT