گجرات کی خبریں 3/8/2015

Traders Strike

Traders Strike

گجرات (جی پی آئی) ممتاز تاجر راہنما خرم شہزاد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو تاجر دوست بجٹ پیش کرنا چاہئے تھا حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے (ن) لیگ کا گراف گرا ہے۔ حکومت نے متعدد قسم کے ٹیکس لگا کر نہ صرف تاجر برادری پر ظلم کیا ہے بلکہ عام پاکستانی بھی بری طرح متاثر ہوا ہے۔ حکومت جس طرح اور جتنی اقسام کے ٹیکس وصول کرتی ہے اس طرح عوام کو سہولیات نہیں دی جا رہی۔ 1 اگست کی کامیاب ہڑتال نے (ن) لیگ کو اس دوراہے پر لا کر کھڑا کر دیا ہے کہ وہ 5 اگست کی ہڑتال سے قبل ہی اہم فیصلہ کرے۔ (ن) لیگ کی قیادت ذمہ داری کا مظاہرہ کرے اور تاجروں سمیت عوام کی بہتری کیلئے بہتر ٹیکس نظام متعارف کروائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) سیلاب کی تباہ کاریوں کو روکنے کیلئے ضلعی انتظامیہ نے فضول قسم کی بھاگ دوڑ لگا رکھی ہے۔ دریائے چناب کے کنارے پر موجود درجنوں بستیاں کوٹ غلام’ نکے دا کوٹ’ کھیرانوالی’ سادہ چک’ شیخ پور ‘ کولووال وغیرہ میں انتظامیہ نے ہر سال کی طرح اس سال بھی اعلانات کروائے ہیں جبکہ ابھی تک 67سال گزرنے کے باوجود ضلعی انتظامیہ اور مقامی سیاستدانوں نے سیلاب کی روک تھام اور ضلع کو محفوظ بنانے کیلئے خاطر خواہ اقدامات نہیں کیا۔ آئے روز کے سرکاری دوروں نے کروڑوں روپے کا حکومت کا ٹیکہ لگانے کا ٹھیکہ بنا رکھا ہے۔ کوئی بھی سرکاری ادارہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقہ سے سرانجام نہیں دے رہا۔ عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ تمام سرکاری مشینری حکومت کو درست معلومات مہیا کرے تاکہ مستقل بنیادوں پر ضلع گجرات کو سیلاب سے محفوظ بنایا جا سکے اور سرکاری دوروں اور سیلاب کی ممکنہ تباہ کاریوں کے نام پر ہونیوالی کرپشن کو بھی روکا جا سکے اور ضلع گجرات کو محفوظ رکھنے کیلئے ٹھوکریں اور بند مضبوط کئے جائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) شاہدولہ ویلفیئر ٹرسٹ کے عہدیداران کے اعزاز میں گزشتہ روز عید ملن مینگو پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ یہ پارٹی کھیرانوالی ٹھوکر کے قریب منعقد ہوئی ۔ ممبران کو کشتی رانی بھی کروائی گئی۔ اس موقع پر بائو انتظار رفیق وائس چیئرمین شاہدولہ ٹرسٹ ۔ چیئرمین صاحبزادہ پیر سید رومی شاہ گدی نشین شاہدولہ دربار ۔ ملک جاوید سردار گڈز والے’ چوہدری زاہد وڑائچ’ سید رضوان علی شاہ کلیوال سیداں’ ملک ظہیر عباس’ ڈاکٹر رزاق احمد غفاری’ ڈاکٹر انجم نور دین’ حیدری شاہ مدینہ سیداں’ اسد شاہ مدینہ سیداں’ چوہدری عمران رحمان بیکرز موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ضلع گجرات میں ڈینگی سے بچائو کا دن منایا گیا، تمام سرکاری دفاتر کھلے رہے اور افسران و عملہ حاضر ہوئے اس موقع پر دفاتر کی صفائی کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی ہدایات کے مطابق اینٹی ڈینگی ڈے کے موقع ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اور تحصیل ہیڈ کوارٹرز میں تمام دفاتر کھلے رہے افسران و عملہ حاضر رہے اس موقع دفاتر کی صفائی کا اہتمام کیا گیا ۔ ضلع میںمختلف محکموںکی طرف سے اینٹی ڈینگی کے حوالے سے واکس اور سیمنارز کا بھی اہتمام کیا گیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ احتیاطی تدابیر اختیا ر کرکے خطرنا ک مرض ڈینگی سے بچا جا سکتا ہے۔ دریں اثنا ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے اینٹی ڈینگی ڈے پر اپنے خصوصی بیان میں کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور تمام محکمے ڈینگی سے بچائو کے لئے متحرک انداز میں کاوشیںکر رہے ہیں اس مرض سے سو فیصد بچائو کے لئے شہریوںکو بھی بھر پور تعاون کرنا چاہیے۔ انہوںنے کہا کہ ضلع بھر میں ڈینگی کی سرویلنس کے لئے ٹیموں کو متحرک کر دیا گیا ہے، ڈی ایچ کیو، ٹی ایچ کیو اور آر ایچ سی ہسپتالوںمیں ڈینگی کے مریضوںکے علاج کے لئے خصوصی وارڈ قائم کر دیے گئے ہیں جہاںتربیت یافتہ عملہ تعینات ہے۔ انہوںنے شہریوں سے کہا کہ وہ اپنے ارد گرد ماحول کو صاف ستھرا رکھیں، گھروںمیں رکھے ایر کولرز، گملوں، پرندوںکو پانی کے لئے رکھے برتنوںکو خشک رکھیں اور کسی بھی جگہ پانی کھڑا نہ ہونے دیں، پرانے ٹائر تلف کر دیے جائیں ۔ انہوںنے کہا کہ ضلع گجرات میں رواں سال ابتک ڈینگی کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا عوام کے تعاون سے ضلع کو ڈینگی فری رکھنے کے لئے تما م وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔