خلیج تعاون کونسل نے لبنانی تنظیم حزب اللہ کو دہشت گرد قرار دے دیا

Hizbullah

Hizbullah

ریاض (جیوڈیسک) چھ خلیجی ممالک پر ممالک پر مشتمل خلیج تعاون کونسل نے لبنان کی تنظیم حزب اللہ کو دہشت گرد قرار دے دیا ہے۔

کونسل کے سیکریٹری جنرل نے حزب اللہ پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ خلیجی ممالک سے نوجوانوں کو بھرتی کر کے مسلح کارروائیوں کے لیے استعمال کر رہا ہے۔

دوسری جانب حزب اللہ کے رہنما حسن نصراللہ نے سعودی عرب پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ لبنان کو خانہ جنگی میں دھکیلنا چاہتا ہے۔