گلستان کالونی واہ کینٹ میں ایک کروڑ چالیس لاکھ روپے کی رقم سے ترقیاتی منصوبہ کا افتتاح

Malik Mehmood Consilar

Malik Mehmood Consilar

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) گلستان کالونی واہ کینٹ میں ایک کروڑ چالیس لاکھ روپے کی خطیر رقم سے ترقیاتی منصوبہ کا افتتاح کردیا گیا،عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل کرنے کا عزم کیا ہے،بلا تفریق عوامی مسائل حل کئے جارہے ہیں ، ترقیاتی کاموں کے لئے خطیر رقم مختص کرنے پر چئیرمین پی او ایف بورڈ لیفٹیننٹ جنرل عمر محمود حیات، اسٹیشن کمانڈر واہ چھاونی، کینٹ ایگزیکٹیو آفیسر کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے عوامی مسائل کا نہ صرف ادراک کیا بلکہ انکے حل کے لئے منتخب کونسلران کی مکمل معاونت کی،کونسلر کنٹونمنٹ بورڈ وارد نمبر ایک واہ کینٹ ملک محمود خان کی میڈیا سے گفتگو،افتتاحی تقریب میں عمائدین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔

تفصیلات کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈ وارد نمبر ایک کے کونسلر ملک محمود خان نے گلستان کالونی واہ کینٹ میں روڈ ، فت پاتھ اور نکاسی آب کے منصوبے کے افتتاح کے موقع پر میڈیا کو بتایا کہ بئیریر تا کالج روڈ مین سڑک کو پختہ کیا جائے گا، جبکہ سڑک کے کنارے پیدل چلنے والوں کے لئے پانچ فت کی فٹ پاتھ بنائی جائے گی اس کے علاوہ گلستان کالونی میں گلیات میں نکاسی آب کیلئے مناسب بندوبست کیا جائے گا،انکا کہنا تھا کہ مذکورہ منصوبہ کے لئے ایک کروڑ چالیس لاکھ کی کطیر رقم مختص کی گئی ہے،جبکہ مذید ترقیاتی کاموں کے لئے بھی گرانٹ ملے گی،اس موقع پر کینٹ انجینیئر انعام ٹھیکیدار شریف حاجی ملک اکرم اعوان ، علاقہ مکین راجہ صدیق،محمد ابراہیم،ملک سرفراز،ملک بابر،غصنفر علی،راکہ عمران،راجہ زاہد،اقبال کشمیری،شفاقت بٹ کشمیری،اختر بٹ کشمیری،بابو بشیر،کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے، افتتاحی تقریب کے موقع پر خطیب جامع مسجد گلستان مدینہ سید منظور حسین شاہ نے دعا کرائی۔