گلشن معمار پر قبضہ ختم کرانے کیلئے کارروائی، قابضین مشتعل ہو گئے

Squatters Enraged

Squatters Enraged

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں عدالتی حکم پر گلشن معمار لیبر سکوائر کی عمارت خالی کرانے پر قابضین مشتعل ہوگئے ۔ ایک خاتون نے خودسوزی کی کوشش بھی کی ۔ گلشن معمار لیبر سکوائر ایک بار پھر میدان جنگ بن گیا ، عدالتی حکم پر عمارت خالی کرانے کی کوشش ، قابضین مشتعل ہوگئے۔

ضلعی انتظامیہ اور انسداد تجاوزات سیل کا عملہ پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ آیا ۔ جونہی فلیٹ خالی کرنے کو کہا گیا قابضین آپے سے باہر ہوگئے ۔ ایک شخص نے چھت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش کی جبکہ یہ خاتون چھت چھننے کے غم میں خود کو آگ لگانے لگی جسے وہاں پر موجود لوگوں نےمشکل سے روکا ۔ لیبر ڈیپارٹمنٹ کے لیے بنائی گئی اس عمارت میں سیلاب متاثرین کو پناہ دی گئی تھی جسے عدالتی حکم پر خالی کرایا جا رہا ہے۔