گن کنٹرول پالیسی کا ساتھ نہ دینے والے کسی امیدوار کی حمایت نہیں کروں گا: اوبامہ

Barack Obama

Barack Obama

نیو یارک (جیوڈیسک) امریکی صدر بارک اوباما نے گن کنٹرول پالیسی کی مخالفت کرنے والوں پر تنقید کرتے ہو ئے کہا ہے کہ گن کنٹرول پالیسی کا ساتھ نہ دینے والے کسی امیدوار کی حمایت نہیں کروں گا۔

امریکی صدر کہتے ہیں کہ میری اپنی پارٹی میں بھی جو گن کنٹرول پالیسی کا مخالف ہو گا اس کی حمایت نہیں کروں گا، گن کنٹرول پالیسی کےمخالف ڈیمو کریٹ امیدوار کی مہم نہیں چلاؤں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدارتی امیدواروں کو گن لابی کےجھوٹ کے خلاف کھڑا ہونا چاہیے۔ گن کنٹرول پالیسی کے مخالفین کے جھوٹ کا بہادری سے راستہ روکنا ہو گا۔