نالیوں سے باہر آنے والے پانی نے لوگوں کو ہیپا ٹائٹس کا مریض بنا دیا

Crore Lal Easan News

Crore Lal Easan News

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) کافی عرصہ سے بند سیوریج لائن کے باعث نالیوں سے باہر آنے والے پانی نے لوگوں کو ہیپا ٹائٹس کا مریض بنا دیا اہلیان محلہ نے اپنی مدد آپ کے تحت ٹی ایم اے لیہ سے جیٹنگ اور ایکسیویٹر منگوایا لیکن ٹی ایم اے حکام نے تعاون سے ہاتھ کھینچ لیا ان خیالات کا اظہار التقوی ویلفیئر سوسائٹی کے صدر ملک محمد اسماعیل کھوکھرقاری منظور احمد قادری محمد بخش بھٹی محمد ثقلین شیر عباس بھٹی رشید کھوکھر محمد اسلم کھوکھر طارق شاہد ،محمد حسن ،منیر حسین بھٹی ود یگر نے پریس کانفرنس میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ 15سال قبل اسٹیشن روڈ کی ڈالی جانے والی سیوریج کی باقاعدہ صفائی نہ کی گئی ہے جو کہ عرصہ 6ماہ سے بند ہونے کے باعث گندہ پانی نالیوں سے باہر سڑکوں پر تیررہا ہے گندے پانی کے باعث 50فٹ تک زیر زمین پانی آلودہ ہوچکا ہے جس کے باعث وارڈ نمبر 5اور وارڈ نمبر 7کا ہر پانچوا ں شخص ہیپاٹاٹئٹس کا مریض بن چکا ہے وارڈ کے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت سیوریج کا نظام بحال کرنے کیلئے ایکسیویٹر سے کھدائی شروع کرائی تاکہ سیوریج کی حالت کو جانچا جا سکے۔

لیکن اس میں بھی سابق صوبائی وزیر ملک احمد علی اولکھ کے بھائی ملک عمر علی اولکھ نے روڑے اٹکانے کی کوشش کی اور اہل محلہ کے درجنوں افراد کو دیکھ کر واپس چلا گیا اور ٹی ایم اے کروڑ کو کام سے منع کر دیا جس پر ہم نے ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن کو کہا جس پر ٹی ایم اے لیہ سے سکر اور جیٹنگ مشین مہیا کی گئی اور جس کا ڈیزل اور دیگر خرچہ اہل محلہ نے اپنی جیب سے ادا کر کے صفائی شروع کرائی لیکن ٹی ایم اے کا کوئی اہلکار تعاون کیلئے نہ آیا ایڈمنسٹریٹر کروڑ تنویر یزداں کو درجنوں فون کیے گئے۔

لیکن کچھ نادیدہ ہاتھوں کی وجہ سے ایڈ منسٹریٹر نے بھی کوئی تعاون نہ کیا اور روڑے اٹکائے جاتے رہے انہوں نے کہا کہ سیوریج اپنی ٹھیک حالت میں موجود ہے نیا سیوریج ڈالنے کی کوئی ضرورت نہیں صرف صفائی سے چالو ہو سکتا ہے اگر آج 12بجے دن تک محلہ بھٹیاں چنڈیاں اور بغوچیاںکا سیوریج چالو نہ کیا گیا تومین روڈ بند کر کے ٹی ایم اے کاعلامتی جنازہ نکالا جائے گا۔