گوادر: بس اور ٹریلر میں تصادم 7 افراد جاں بحق، 24 زخمی

Gwadar

Gwadar

گوادر (جیوڈیسک) کوسٹل ہائی وے پر بس اور ٹریلر میں تصادم کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 24 زخمی ہو گئے۔

کراچی سے جیونی جانیوالی مسافر بس اورماڑہ کے قریب کہور دان کے مقام پر سامنے سے آنیوالے ٹریلر سے ٹکرا گئی، حادثے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 24 زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو نیوی ہسپتال اورماڑہ منتقل کر دیا گیا، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں 5 کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں کراچی منتقل کیا جا رہا ہے، ہسپتال میں میڈیا کے نمائندوں کو داخل ہونے سے روک دیا گیا۔