گوادر: ایف سی کی کارروائیوں میں 3 افراد گرفتار

FC Operation

FC Operation

گوادر (جیوڈیسک) فرنٹئیر کور نے گوادر اور سوئی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبہ میں 3 افراد کو گرفتار کرلیا، جبکہ پنجگور میں کالعدم تنظیم کے 3 ٹھکانے تباہ کرکے ہتھیار برآمد کرلئے۔

ترجمان ایف سی کے مطابق حساس اداروں کی اطلاع پر کاروائیاں کرتے ہوئے تین افراد کو گرفتار کیا، جنہیں تفتیش کے لئے نامعلوم مقام منتقل کردیا گیا ہے۔