گوادر اور جیوانی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 شرپسند گرفتار

Militants Arrested

Militants Arrested

کوئٹہ (جیوڈیسک )ایف سی اورحساس ادارے نے گوادر اور جیوانی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 8 شر پسندوں کو گرفتار کرلیا۔

فرنٹئیر کانسٹیبلری ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایف سی اورحساس ادارے کے اہلکاروں نے مصدقہ اطلاعات پر گوادراورجیوانی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 8 شرپسندوں کو گرفتار کرلیا۔

ایف سی ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے شر پسند ٹارگٹ کلنگ اور تخریب کاری کی دیگرمختلف وارداتوں میں ملوث تھے، گزشتہ دنوں جیوانی ایئرپورٹ پرحملےمیں بھی یہی شر ہسند ملوث تھے اور انہوں نے ہی سول ایوی ایشن کے اہلکاروں کو قتل کیا تھا۔

واضح رہے کہ 30 اگست کو 6 موٹر سائیکلوں پر سوار 12 مسلح افراد جیوانی میں 20 سال سے غیر فعال ائیر پورٹ میں داخل ہوئے جہاں انہوں نے فائرنگ کرکے سول ایوی ایشن کے اسسٹنٹ انجینئر اور الیکٹرونکس سپروائزر الطاف حسین کو قتل جب کہ ایک اہک اہلکار کو اغوا کرلیا تھا۔