ہیکنگ کا معاملہ، حبیب بینک نے مشینوں کی تکنیکی سکیورٹی بڑھا دی

Habib Bank

Habib Bank

لاہور (جیوڈیسک) اے ٹی ایم سے پیسوں کی چوری نے بینکوں کو چکرا کر رکھ دیا۔ بینکوں نے روک تھام کیلئے دوڑ دھوپ شروع کر دی۔ حبیب بینک ذرائع کے مطابق، ہیک کئے گئے تمام کارڈز منسوخ کر کے نئے جاری کر دیئے گئے ہیں۔ ملک بھر میں حبیب بینک کی دو ہزار سے زائد اے ٹی ایمز کی تکنیکی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ سائبر کرائمز سے بچنے کے لئے سسٹم کی اپ گریڈایشن بھی جاری ہے۔

وارداتوں سے متعلق سٹیٹ بینک اور ایف آئی اے کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔ صارفین کے لئے اچھی خبر یہ ہے کہ حبیب بینک نے اکاؤنٹ ہولڈرز کے نقصان کا ازالہ کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ انہیں ہیکرز کی کارروائیوں سے متعلق شکایات موصول ہوئی ہیں جن کے بعد تمام بینکوں کو احتیاتی تدابیر کی ہدایت کر دی گئی ہے۔