ہادی ہومیو پیتھک کالج جہلم

Homeopathy

Homeopathy

تحریر: ڈاکٹر تصور حسین مرزا
علم مسلمانوں کی میراث ہے۔ علم کی اہمیت کا اندازہ لگانا ہو تو ترقی یافتہ قوموں سے لگایا جا سکتا ہے۔ جس قوم ملک خطہ نے بھی ترقی کی ہے جہاں اسکی محنت لگن کا کمال ہے وہاں بنیادی چیز ایک ہی ہے علم۔ علم کا حاصل کرنا ہر مرد اور عورت پر فرض ہے۔ یہ علم ہی ہے جس کی وحی حضرت جبرائیل امین خداوند قوس کی طرف سے نبی آخر الزماں تاجدار مدینہ کی غار حرا پر نازل ہوئی اور کہا۔۔۔۔۔۔۔ پڑھ اپنے رب کے نام سے تعلیم و تدریس کا سلسلہ ازل سے ابد تک ہے اور رہے گا۔

اللہ تعالیٰ نے جتنے بھی نبی اور رسول بھیجے سب کا نقطہ نظر ایک ہی تھا۔۔ اللہ کی توحید اور انسانیت کی فلاح یہ سب آسمانی کتابوں اور اللہ پاک کی طرف سے نازل ہونے والے صحیفوں کی شکل میں تھے۔اس سے ثابت ہوتا ہے۔درس و تدریس اللہ تعالیٰ کی ذات کو بے حد پسند ہے۔

ایک ایسی ہی محفل جہلم کے ہادی ہومیوپیتھک میڈکل کالج جہلم گزشتہ روز منعقدہوئی جسا سہرا کالج کے چیرمین ڈاکٹر ظہیر احمد کو جاتا ہے ۔ڈاکٹر ظہیر احمد پاکستان میں ہومیوپیتھی کی دنیا کا وہ ستارہ ہے جس نے 55واں منتھلی لیکچر پروگرام کی تقریب منعقد کی اور اس پروفیشنل تقریب کے مہمان خصوصی سیئر صحافی صدر یونین آف جرنلسٹ ڈسٹرکٹ جہلم اور ممتاز صحافی ڈاکٹر حاجی محمد خلیل ریزیدنٹ ایڈیٹر روزنامہ جزبہ تھے جبکہ خصوصی شرکت کرنے والوں میں سید توقیر آصف شاہ چیرمین دینہ پریس کلب ، چیف ایڈیٹر روزنامہ اپنااخبار ڈاٹ کام سینئر صحافی و معروف کالم نویس ڈاکٹر تصور حسین مرزا آف پوران ،اور ڈاکٹر اشرف اقبال مینجنگ ایڈیٹر نوائے وقت جہلم تھے۔

Homeopathic Medicine

Homeopathic Medicine

اس تعلیمی تقریب کی صدارت معروف ہومیوپیتھک ڈاکٹر کوثر ناہید انور صدر پی ایچ ڈی اے پنجاب کے زمہ تھی۔ غصہ اسلام اور سائنس پر خصوصی لیکچر ڈاکٹر عمر عتیق جبکہ ایکوپنکچر پر خصوصی لیکچر ڈاکٹر سید محمد انور کمال نے دیا۔ پروفیسر ڈاکٹر حاجی اشفاق سحر نے فرسٹ ایڈ کی اہمیت اور فرسٹ ایڈ بزریعہ ہومیو پیتھی پر خصوصی لیکچر دیکر طلباء و طالبات ۔کالج سٹاف اور حاضرین سے خوب داد وصول کی اورکہا گنتی کے چندلوگ پاکستان میں پائے جاتے ہیں جو حقیقی معنوں میں ہومیوپیتھی سے عشق کرتے ہے ان میںایک ڈاکٹر ظہیر احمد چیرمین ہادہی ہومیوپیتھک میڈکل کالج جہلم بھی شامل ہیں۔

کالج ہزا کے55واں ماہانہ لیکچر پروگرام میں دور دراز سے بھی ہومیوپتھس نے شرکت کر کے تقریب کے حسن میں اضافہ کیا جن میں ڈاکٹر سرور، ڈاکٹر طارق چن سمیت دیگر بھی شامل ہیں۔

اس تقریب کو کامیاب کرنے انتظامی کے فراہض ڈاکٹر صفدر حسین جنجوئ،ڈاکٹر آفتاب حسین۔ڈاکٹر عاطف جواد ،ڈاکٹرابرار الحق اور ڈاکٹر شہزاد قیوم قابل ذکر ہے۔ایسی علمی اور تعلیمی تقریبات سے ہومیوپیتھی کا گرتا ہوا معیار بھی بلند ہوگا اور ہومیوپیتھی سے مخلوق خدا زیادہ سے زیادہ استفادہ بھی حاصل کرے گئی۔ کاش وقت حکومت ہومیوپیتھی پر اپنا دست شفقت رکھے تا کہ دکھی سسکتی انسانیت کو بے ضرر موثر اور انتہائی سستا علاج میسر ہو سکے۔
ہومیو پیتھک طریقہ علاج نعمت خداوندی ہے۔

تقریب کے تمام شرکاء نے ماہانہ ایجوکیشنل پروگرام تسلسل کے ساتھ منعقد کرنے پر ڈاکٹر ظہیر احمد ،اور ہادی ہومیوپتھک کالج جہلم کا شکری ادا کیا۔اور کہا پاکستان کے دیگر ہومیوپیتھک میڈیکل کالز کو بھی درس و تدریس اور نصاب کے ساتھ ساتھ غیر نصابی ورکشاپ، سیمینار اور تقریبات منعقد کر کے عوام الناس کو ہومیوپیتھی سے استفادہ حاصل کرنے کے لئے اپنا اپنا رول ادا کرنا چاہئے۔

Dr Tasawar Hussain Mirza

Dr Tasawar Hussain Mirza

تحریر: ڈاکٹر تصور حسین مرزا