حدیث 88

Hadith

Hadith

تحریر : شاہ بانو میر

ہم سے ابوالحسن محمد بن مقاتل نے بیان کیا

انہیں عبداللہ نے خبر دی

انہیں عمر بن سعید بن ابی حسین نے خبر دی

ان سے عبداللہ بن ابی ملیکہ نے عقبہ ابن الحارث کے واسطے سے نقل کیا کہ

عقبہ نے ابواہاب بن عزیز کی لڑکی سے نکاح کیا تو ان کے پاس ایک عورت آئی اور کہنے لگی کہ

میں نے عقبہ کو اور جس سے اس کا نکاح ہوا ہے

اس کو دودھ پلایا ہے

نہ تو نے کبھی مجھے بتایا ہے

( یہ سن کر ) عقبہ نے کہا

مجھے نہیں معلوم کہ تو نے مجھے دودھ پلایا ہے اور نہ تو نے کبھی مجھے بتایا ہے

تب عقبہ سوار ہو کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں مدینہ منورہ حاضر ہوئے

اور آپ سے اس کے متعلق دریافت کیا

تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا

کس طرح ( تم اس لڑکی سے رشتہ رکھو گے )

حالانکہ ( اس کے متعلق یہ ) کہا گیا

تب عقبہ بن حارث نے اس لڑکی کو چھوڑ دیا

اور اس نے دوسرا خاوند کر لیا

Shah Bano Mir

Shah Bano Mir

تحریر : شاہ بانو میر