حفیظ کا ایکشن رپورٹ ہونا افسوسناک ہے، مصباح

Misbah ul Haq

Misbah ul Haq

کولمبو (جیوڈیسک) مصباح الحق کا کہنا ہے کہ حفیظ کا ایکشن ایک بار پھر مشکوک رپورٹ ہونا افسوسناک ہے مگر وہ کولمبو ٹیسٹ میں بولنگ کر سکیں گے، یہ ٹیم کیلیے ایک پلس پوائنٹ ہے۔

کپتان نے کہا کہ حفیظ پہلے اپنا ایکشن کلیئر کروا چکے لیکن بدقسمتی سے ایک بار پھر ریڈار میں آگئے ہیں۔

مصباح نے سری لنکن اسپنر رنگانا ہیراتھ کے بارے میں کہا کہ ہم ان کا احترام کرتے اور بخوبی علم ہے کہ وہ سری لنکا کے ٹاپ پرفارمر ہیں۔

گال میں ہم نے ان کا عمدگی سے سامنا کیا مگر یہ ایک نیا میچ اور اس میں بھی ان کے خلاف اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے۔