حفیظ کی انجری نے سلیکشن کمیٹی کو مشکل میں ڈال دیا

Muhammad Hafeez

Muhammad Hafeez

لاہور (جیوڈیسک) محمد حفیظ کی سکین رپورٹ تاحال کرکٹ بورڈ کو موصول نہ ہو سکی۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق اوپنر کی سکین رپورٹ آج موصول ہو جائے گی۔

رپورٹ تسلی بخش نہ ہوئی تو محمد حفیظ کوعلاج کے لئے بیرون ملک بھجوایا جا سکتا ہے۔ 35 سالہ اوپنر ورلڈ ٹی ٹونٹی کے دوران گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔

محمد حفیظ کے ان فٹ ہونے کی صورت میں خرم منظور کو انگلینڈ کے دورے کے لئے پاکستان کے اسکواڈ میں شامل کیا جا سکتا ہے۔