حافظ عمار یاسر پہلی ازمائش میں کامیاب

Chaudhry Pervaiz Elahi

Chaudhry Pervaiz Elahi

تلہ گنگ شہر میں گزشتہ روز ڈپٹی وزیراعظم پاکستان چوہدری پرویزالہی کا جلسہ گورنمنٹ کالج کے وسیع و عریض گرائونڈ میں حافظ عمار یاسر کی زیر سر پرستی منعقد ہوا۔ جس کے کامیاب ونا کام ہونے کے بارے میں متضا دخبریں آرہی ہیں۔ ن لیگ کے ذرائع اس کو ایک ناکام جلسہ قرار دے رہے ہیں ان کے مطابق جلسہ میں صر ف پانچ سے دس ہزار افراد شریک ہوئے۔

جبکہ حافظ عمار یاسر کے ترجمان کے مطابق تعداد پچاس ہزار سے زیادہ تھی۔ یہ جلسہ حافظ عمار یاسر کی پہلی اور کڑی ازمائش تھی چونکہ وہ اسے کسی طاقتو ر سیاسی لیڈر کی چھتری اور سہارے کے بغیر منعقد کروا رہے تھے۔ انہوں نے جس طریقے سے تلہ گنگ کی عوام کے لئے ترقیاتی کا موں کے دروازے کھول رکھے ہیں انھیں قوی امید تھی کہ عوام ان کو مایوس نہیں کریں گے۔

سابق تحصیل نائب ناظم ملک مظفر خان ،سابق ضلع نائب ناظم سردار امجدالیاس اور سابق یونین ناظم ملک اسد کوٹگلہ نے بڑے جلوسوں کے ہمراہ جلسہ میں شرکت کر کے حافظ عمار یاسر سے وفاداری نبھائی اور ثابت کر دیا کہ ہم تحصیل تلہ گنگ میں ایک اپنی شناخت رکھتے ہیں اور حافظ عمار یاسر کے ساتھ کندھا سے کند ھا ملا کر چلیںگے۔ جلسہ میں کثیر تعد اد میں عوام نے شرکت کر کے حافظ عمار یاسر کی بے لوث خدمات کا اعتراف تو کر دیا۔ لیکن ان کی یہ تشنگی دل میں ہی رہگئی ایسا نہ تو کوئی اعلان ہو سکا اور نہ ہی گیس کنکشن جلد دینے کا وعدہ، جس کے بعد مختلف چہ میگوئیاں شروع ہو گئی ہیں۔

حافظ عمار یاسر نے ایک ولولہ انگیز تقریر کر کے تحصیل تلہ گنگ کی عوام کا مقد مہ اور مسائل ڈپٹی وزیراعظم چوہدری پر ویزالہی کو نہایت خوبصورت انداز میں پیش کیے۔ حافظ عمار یاسر نے تن تنہا ایک تاریخی جلسہ منعقد کر کے ن لیگ کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے اور مخالفین کو ایک دفعہ پریشانی کے عالم میں لاکر کھڑا کیا ہے۔ گورنمنٹ ڈگری کالج کے گرائونڈ میں عوام کا کثیر تعد ادمیں اکٹھا ہو نا اس با ت کی دلیل ہے کہ عوام حا فظ عما ر یا سر کے سا تھ والہا نہ محبت کرتے ہیں اور چوہدری پرویزالہی کی کامیابی میں ان کا ساتھ دینا چا ہتے ہیں۔ عوام حافظ عمار یاسر کی صلاحیتوں اور نیک نامی کے معترف ہیں لیکن ان کی ٹیم کی کار کردگی اور اخلاق پر سوالیہ نشان ضرور لگاتے ہیں۔حافظ عمار یاسر کو اپنی ٹیم کی کار کردگی کو جلا بخشنی ہو گی ورنہ ان کی ساری محنت رائیگاں چلی جائے گی۔

Shahbaz Sharif Nawaz Sharif

Shahbaz Sharif Nawaz Sharif

چوہدری پر ویزالہی نے اپنی تقریر کے دوران تحصیل تلہ گنگ کے عوام کی خدمت جا ری رکھنے کا اعادہ کیا ،لیکن ساتھ ہی ”ن لیگ” کو ا ڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کڑی تنقید کانشانہ بنایا کہ شریف برادران روزانہ صج دولو ٹوں کا ناشتہ کرتے ہیں۔لیکن وہ یہ بھو ل گئے کہ اس وقت وہ بذات خو د لو ٹو ں کے جھر مٹ میں مو جو دتھے۔ جب یہ الفاظ ادا کررہے تھے تو ان کی تنقید سے بھرپور تقریر کے دوران کچھ شرکا ء جلسہ ادھورا چھوڑ کر چلے گئے ۔جلسہ سے مختلف سیاسی رہنمائوں جن میں سر دار امجد الیاس،ملک اسد کوٹگلہ ،سابق ایم پی اے سید تقی شاہ،قدیر الطاف لاوہ ،پیر نثار قاسم شاہ،راجہ شاہ جہاں اور فوزیہ بہر ام وغیرہ نے بھی خطاب کیا۔

ایک کامیاب جلسہ کر لینے کا مطلب ہر گز نہیں کہ چوہدری پر ویزالہی الیکشن جیت چکے ہیں یا حافظ عمار یاسر نے اپنا فرض ادا کر دیا ہے ۔جلسے تو علامہ طا ہر القادری کے سب سے بڑے ہوتے ہیں جو شاید کسی حلقہ سے کوئی سیٹ بھی حا صل نہ کر سکیں۔حافظ عمار یاسر کو اب پہلے سے زیادہ محنت کرنا پڑے گی اور فوری طور پر گیس کنکشن شروع کروانا ہوں گے۔ مخالفین نے سر عام کہنا شروع کر دیا ہے کہ گیس کنکشن کسی صورت نہیں ملیں گے۔گیس کی سپلائی صرف پائپ کی بچھا ئی تک محدود رہ گئی تو سیاسی مخالفین کے لئے تنقید انتہائی اسان ہو جائے گی اور یقینا عوام کی ہمدردیاں اسانی سے متاثر ہو سکتی ہیں اس کے لئے حافظ عما ر یاسر اور چوہدری پرویزالہی کو خاصی تگ دود کرنا ہوگی اسمبلی کی مد ختم ہو نے میں چند دن باقی رہ گئے ہیں۔

حافظ عمار یاسر کو اپنے مخلص دوستوں اور دشمنو ں کو پہنچانا ہو گا ۔ڈپٹی وزیر اعظم کے سٹیج کی زنیت کچھ ایسی غیرسیاسی شخصیات بنی ہوئی تھیں جو خلوص کا بھیس بدل کر ایک بار پھر حافظ عمار یاسر کی انکھوں میں دھول جھونکنے میں کا میا ب نظر ا رہی ہیں ۔جنھو ں نے پر ویز الہی کے پچھلے دور حکو مت میں بے شما رذاتی مراعات حاصل کرنے کے باوجود 2008 میں حافظ عمار یاسر کے مخالف کیمپ میں علانیہ ان کی مخالفت کر رہی تھیں۔

حافظ عمار یاسر کو عوامی رابطوں میں تیزی لانا ہو گی ،سیاسی دھڑوں اور ق لیگ سپورٹر ان سے تعلقات اتنے مضبوط کرنا ہوں گے کہ وہ 16مارچ کے بعد بھی ان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر چلیں ۔اگر مثبت پیش رفت نہ کی گئی تو 2008والی تاریخ دہر ائی جانا ناممکن بھی نہیں ہے اور ایسا حافظ عمار یاسر کبھی بھی نہیں چاہیں گے ۔اللہ اپ کا حامی ونا صرہو۔

Malik Arshd Kotgullah

Malik Arshd Kotgullah

تحریر : ملک ارشد کو ٹگلہ