حافظ محمد طاہر کھرل 27 سال کی عمر میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے

Lahore

Lahore

لاہور : انجمن طلبہ اسلام صوبہ پنجاب کے جوائنٹ سیکریڑی رائے حافظ محمد طاہر کھرل 27 سال کی عمر میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔وہ گذشتہ تین سال سے شدید علیل تھے اور پچھلے ایک ماہ سے جناح ہسپتال میںزیر علاج تھے۔ وہ فنگل نامی بیماری کے عارضہ میں مبتلا تھے جس کے باعث آج علی الصبح اللہ کو پیارے ہو گئے۔ان کے انتقال کی خبرجنگل میں آگ کی تر پھیل گی۔

ان کے انتقال کی خبر سنتے ہی ملک بھر سے انجمن طلبہ اسلام کے کارکنان اور دوسری سنی جماعتوں کے قائدین علماء و مشائخ سیاسی و سماجی شخصیات اوکاڑہ پہنچنا شروع ہو گئیں تھی ۔آپ کی نماز جنازہ جناح پارک میں ادا کر دی گئی اور تدفین نہر والے قبرستان میں گی گئی ۔آپ کی نماز جنازہ اشرف المدارس کے مفتی غلام یسین نے پڑھائی ۔انجمن طلباء اسلام کے صوبائی رہنما کے انتقال پر اے ٹی آئی نے 3روزہ یوم سوگ کا اعلان کر دیا ہے اسی دوران انجمن طلباء اسلام کی تمام ترسرگرمیاں معطل رہیں گی۔

آپ نے انجمن طلباء اسلام کے لئے گراں قدر خدمات پیش کیں ۔اور مختلف تحریکوں میں قائدانہ اور جراتمندانہ کردارادا کیا ۔نماز جنازہ میں انجمن طلبہ اسلام کے مرکزی صدر ارحم سلیم قادری اور دیگر مرکزی رہنمائوں جان محمد وڑائچ ۔محمد اکرم رضوی ۔سید لطف الحسن گیلانی ۔سید بو علی شاہ ایڈووکیٹ ۔منیر چوہدری ۔نورالمصطفی عطاری۔شہزادہ بٹ ،معظم شہزاد ساہی ۔حسیب ٹیپو۔حافظ عبدالجبار ۔رانا وقاص۔نعمان افضل ،حافظ فیض الرسول ربانی ۔حافظ معسود احمد مختلف جماعتوں کے قائدین شیخ طاہر انجم ۔خواجہ خالد آفتاب ۔مفتی فضل الرحمن اوکاڑوی ۔رضا حسین حیدری ۔شوکت زاہد نوری سمیت سنی اتحاد کونسل۔پاکستان فلاح پارٹی ۔سنی تحریک ۔جماعت اہل سنت ۔مصطفائی تحریک کے ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔نمازجنازہ کے بعد رائے حافظ محمد طاہر کھرل کی تدفین کے دوران رقت انگیز منظر تھا اور پر آنکھ اشکبار تھی ۔اے ٹی آئی کے کارکنان آپس میں گلے مل کر دھاڑیں مار کر روتے رہے اور فضا سید ی مرشدی یانبی ۖیانبی ۖ کے فلک شگاف نعروں سے گونجتی رہی۔

ان کی میت کو انکے بھائیوں نے اور نجمن طلباء اسلام کے مرکزی صدر ارحم سلیم قادری نے لحد میں اتارا۔اس موقع پر ہزاروں لوگ کلمہ طیبہ درودشریف اور قصیدہ بردہ شریف کا مسلسل ورد کرتے رہے ۔نماز جنازہ کے ہزاروں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ارحم سلیم قادری نے کہا حافظ محمد طاہر کا ادھورا مشن پورا کریں ۔حافظ محمد طاہراہل حق کے دلیر اوربہادر رہنما تھے ۔مرکزی نائب صدر جان محمد وڑائچ نے کہا حافظ محمد طاہریارسول اللہ کہنے والوں کے بے مثال راہنما تھے ۔انکی وفات ملک و قوم کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے ۔اے ٹی آئی کے مرکزی رہنما محمد اکرم رضوی نے اپنے خطاب میں کہا حافظ محمد طاہرزندگی بھر انقلاب نظام مصطفیۖ کیلئے سرگرم عمل رہے ۔آپ کی کمی ہمیں قدم قدم پر محسوس ہوتی رہے گی۔آپ کی باتیں اور یادیں ہمارے دلوں میں ہمیشہ روشن رہیں گئی۔