حیدر ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے تحت بسلسلہ شہادت حضرت سیدہ خدیجتہ الکبریٰ مجلس کا اہتمام

Haider Welfare Pakistan Organization Meeting

Haider Welfare Pakistan Organization Meeting

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حجتہ الاسلام مولانا آغا شبیہ الحسن طاہری نے کہا ہے کہ حضرت سیدہ خدیجة الکبریٰ عورتوں میں سب سے پہلے نبی اکرم ۖ کی تصدیق کرنے والی عظیم خاتون تھیں ،حضرت سیدہ خدیجتہ الکبریٰ نے اپناتمام مال دین اسلام کی ترویج واشاعت کیلئے وقف کردیاتھا ،حضرت سیدہ خدیجتہ الکبریٰ کی حیات طیبہ عورتوں کیلئے مشعل راہ ہے ،وہ نبی اکر م ۖکی عظیم محسنہ ہیں جنہوں نے تن تنہا نبی اکرم ۖ کاساتھ دیا ،ان خیالات اظہار انہوںنے حیدر ویلفیئر آرگنائزیشن کے تحت امام بارگاہ ابوالفضل عباس بابر مارکیٹ لانڈھی میں مجلس بسلسلہ شہادت حضرت سیدہ خدیجتہ الکبریٰ سید شاہد رضا ، مولانا حسنین نقوی ، راجہ نصیر اسد اور شہید عباس جعفری کے سلسلے میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر نظامت کے فرائض پروفیسر نجمی حسن نے انجام دیئے جبکہ سلام ضمانت حسین نقوی اور عبرت شاہ سید نے پیش کیا۔اس موقع پر چیئر مین حیدر عباس رضوی ، نیئر عباس رضوی و دیگر بھی شریک تھے، حجتہ الاسلام مولانا آغا شبیہ الحسن طاہری نے مزید کہا کہ یہ اعزاز سیدہ حضرت خدیجتہ الکبریٰ کے ساتھ ہی خاص ہے کہ وہ نبی کریم ۖ کی پہلی زوجہ منتخب ہوئیں ان کاکہنا تھا کہ عور تیں اگر اپنے گھرانوں اور خاندانوں کو خوشحال دیکھناچاہتی ہیں تو حضرت سیدہ خدیجتہ الکبریٰ کی سیرت طیبہ پرعمل پیراہوجائیں توگھر پر سکون اور خاندانوں کی ناچاقیاں ختم ہوجائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ حضرت سیدہ حدیجتہ الکبریٰ کی حیات مبارکہ عورتوں کے لئے مشعل راہ ہیں مسلمان عورتیں امہات المومنین کواپناآئیڈیل بنائیں ،حضرت سیدہ خدیجتہ الکبریٰ کا اسلام پر بہت بڑا احسان ہے اور ان کا سب سے بڑا فضل خاتون جنت بی بی سیدہ فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی ماں ہونا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان میں قرآن کانزول ہواآج ہم نے قرآن کے احکامات وتعلیم کوفراموش کردیا ہے جس کی وجہ سے ہم مصائب وآلام کاشکار ہیں ہمیں اپناناطہ قرآن سے مضبوط کرناہوگا قرآن ہمارا قانون اور راہ نجات کاذریعہ ہے۔انہوں نے کہاکہ روزے کابنیادی مقصد برائی سے مکمل اجتناب کیاجائے۔