حیدر ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سے چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا کو اعزاز شیلڈ دی گئی

Haider Welfare Organization

Haider Welfare Organization

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حیدر ویلفیئر آرگنائزیشن کے چیئر مین سید حیدر عباس رضوی نے عالمی یوم صحافت کے موقع پر چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے اُن کے دفتر میںملاقات کی اس موقع پر انہوں نے ضلع کورنگی میں تعمیر و ترقی اور عوامی خدمت کے حوالے سے مثالی اقدامات پر چیئر مین سید نیئر رضا کو اعزازی شیلڈ پیش کی۔

اس موقع پر وائس چیئرمین بلدیہ کورنگی سید احمر علی ،یوسی چیئر مین مرزا آفاق بیگ ،وائس آف ویمن کی فرحین شاہ ،حکیم محمد مرتضیٰ جارچوی اور دیگر موجود تھے چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آج عالمی یوم صحافت پوری دنیا کی طرح پاکستان میں بھی جوش و خروش کے ساتھ منایا جارہا ہے آج کے دن ہم اپنے اُن صحافیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے جنہوں نے اپنے فرائض کی آدائیگی میں اپنی جان قربان کردی ،انہوں نے کہاکہ صحافت جدید دور کا سب سے اہم پیشہ اور معاشرے کا اہم ستون ہے اللہ تعالیٰ ہمیں سچ کے راستے پراور ثابت قدم رہنے کی توفیق عطاء فرمائے۔

جاری کردہ :۔ سیکریٹری اطلاعات
حیدر ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان (رجسٹرڈ)
سندھ ۔پاکستان
مورخہ 4مئی 2017ء