حیدر ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے تحت مجلس عزاء سفر امام حسین آج کورنگی میں منعقد ہوگی

Imam Hussein

Imam Hussein

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حیدر ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام مجلس اعزاء سفر امام حسین مدینہ سے کربلا (آج) مورخہ 18 مئی 2015ء بروز پیر بعد نماز مغربین بمقام امامیہ مسجد و عزاء خانہ امام بارگاہ جے ون کورنگی نمبر 5 پر منعقد ہوگی۔

مجلس سے مولانا آغا شبیر الحسن طاہری خطاب فرمائیں گے جبکہ حدیث کساء پروفیسر نجمی حسن ،سوز خوانی سید شباب حیدر و ساتھی ،سلام ارتضیٰ جونپوری ،نواب زیدی اور نوحہ خوانی انجمن عباسیہ قدیم ،انجمن کاروان محمدی انجام دینگے۔