حیدر ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے تحت مجلس ترحیم آج امام بارگاہ حسینی کورنگی میں منعقد ہو گا

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حیدر ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام آغا نسیم عباس رضوی ،علامہ عبدالحکیم بو ترابی ،مختیار علی شیدی اور سید قمر الحسن جعفری کی بلندی درجات کے سلسلے میںمجلس ترحیم(آج ) مورخہ 9مئی 2015ء بروز ہفتہ بعد نماز مغربین بمقام امام بارگاہ حسینی جی ایریا کورنگی نمبرساڑھے پانچ پر منعقد ہو گا۔

مجلس سے علامہ سید عون محمد نقوی خصوصی خطاب فرمائیں گے جبکہ دیگر مقررین میں آغا دانش حیدر،علامہ ارتضیٰ کاظمی،علامہ علی عباس سرسوی،علامہ نجم عباس نقوی بھی خطاب کرینگے ،حدیث کساء سید قمر عباس رضوی،سوزخوانی نقوی برادران ،سلام ارتضیٰ جونپوری ،جاوید مرزا،نواب حسین انجام دینگے جبکہ نظامت کے فرائض پروفیسر نجمی حسن انجام دینگے۔