حاجی عبدالعزیز نے بطور ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا

Mustafa Abad

Mustafa Abad

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) حاجی عبدالعزیز نے بطور ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا، منشیات فرشوں، جواریوں، پتنگ بازوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

صحافیوں سے گفتگو، تفصیلات کے مطابق سابقہ ایس ایچ او تھانہ مصطفی آبادسردار محمد امجد کے تبادلے کے بعد انسپکٹرحاجی عبدالعزیزنے بطور ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا، ایس ایچ او حاجی عبدالعزیزنے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پتنگ بازی،منشیات فروشوں، جواریوں،جعلی مشروبات کا دھندہ کرنے والے ودیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی، منشیات فروش، جواری اورجعلی مشروبات کا دھندہ کرنے والے معاشرے کو متاثر کرتے ہیں ،ان سے کسی قسم کی کوئی رعائیت نہیں کی جائے گی۔

عوام اپنے مسائل کے حل کیلئے اور جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی کیلئے کسی بھی وقت مجھے سے مل سکتے ہیں یا میرے موبائل نمبر 0300/4007765پر رابطہ کر سکتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ صحافیوں کی مثبت تنقید میرے لئے مشعل راہ ہو گی، مظلوم کو انصاف کی فراہمی اور ظالم کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے صحافی برادری ساتھ دے، حاجی عبدالعزیز نے کہا کہ پہلے بھی دو بار ایس ایچ او مصطفی آباد رہ چکا ہوں اس لئے علاقہ سے واقفیت رکھتا ہوں اپنے پرانے تجربے کے ساتھ امن و امان کی صورت حال کو بہتر کرنے کی ہر ممکن کوشش کروں گا۔