مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 13/11/2015

Haji Ismail

Haji Ismail

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) حاجی اسماعیل روپال کی رسم ستواں میں سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کی شرکت، علما کرام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مرحوم کی مغفرت کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی، تفصیلات کے مطابق سنیئر صحافی منظور شاہین روپال، صدر انجمن تاجران ظہور شاہین روپال اور رضا روپال کے والد حاجی محمد اسماعیل روپال کی رسم ساتویں میں پیر الیاس قادری، میاں عبدالخالق قائد میاں گروپ، سابقہ ناظم ارشد رفیق انصاری،حافظ جنید ،سنیئر صحافی خادم علی کھوکھر، الیاس ملک، صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی( رجسٹرڈ) محمد عمران سلفی کے علاوہ سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں ، علما کرام، اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،تقریب میں مرحوم کی روح کو ایثال ثواب کیلئے نعت خوانی اور فاتحہ خوانی کی گئی،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)نا معلوم چور گھر کے باہر کھڑا کیری ڈبہ چوری کرکے فرار، تفصیلات کے مطابق صبح پانچ بجے کے قریب نا معلوم چور محمد جاوید کے گھر کے باہر کھڑا کیری ڈبہ نمبری 7816LEAچوری کرکے فرار ہو گئے،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)ناجائز اسلحہ رکھنے کے جرم میں دو افراد گرفتار، دو کلاشنکوفیں، ایک عدد پسٹل بر آمد، مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد امجد ڈوگر اور ایس آئی چوہدری اشرف گشت کر رہے تھے کہ دوران گشت اسلحہ رکھنے پر دو افرادمحمد اصغرکھوکھراورمیاںعامر لطیف کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے دو کلاشنکوفیں اور ایک عدد پسٹل بر آمد کرکے لائسنس طلب کیا جو لائسنس پیش نہ کر سکے جس پر پولیس تھانہ مصطفی آباد نے انہیں گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)پولیس تھانہ مصطفی آباد کا چھاپہ، نواحی گائوں وہیگل سے منشیات فروش اکرام میئو گرفتار، 5015گرام چرس اور ایک پسٹل بر آمد مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق چوہدری اشرف ایس آئی تھانہ مصطفی آباد نے نواحی گائوں وہیگل میں چھاپہ مار کر منشیات فروش اکرام کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 5015گرام چرس اور ایک پسٹل بر آمد کرکے مقدمہ درج کر لیا،

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126