حاجی مقصود احمد مگسی مرحوم فرینڈز آف پاکستانی کمیونٹی ویانا آسٹریا تدفین کمیٹی کے ممبر تھے۔ ملک امین اعوان

Malik Amin Awan

Malik Amin Awan

ویانا (اکرم باجوہ) فرینڈز آف پاکستانی کمیونٹی ویانا آسٹریا تدفین کمیٹی کے صدر حاجی ملک امین اعوان نے پاکستان میڈیا جنگ ویانا کے نمائندہ اکرم باجوہ سے پاکستان سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حاجی مقصود احمد مگسی مرحوم فرینڈزآف پاکستانی کمیونٹی ویانا آسٹریا تدفین کمیٹی کے ممبر تھے اور مرحوم کی تدفین کے تمام اخراجات فرینڈز آف پاکستانی کمیونٹی تدفین کمیٹی ادا کرئے گی۔

فرینڈزآف پاکستانی کمیونٹی ویانا آسٹریا تدفین کمیٹی کے تمام ممبران حاجی مقصود احمد مگسی کی وفات پر گہرئے افسوس کا اظہار کرتے ہیں اور مرحوم کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

اُنہوں نے مرحوم کے بلند درجات کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرما ئے اور لواحقین کو صبر و جمیل عطا فرمائے آمین۔

حاجی ملک امین اعوان نے مذید کہا کہ فرینڈزآف پاکستانی کمیونٹی ویانا آسٹریا تدفین کمیٹی کی ممبر شپ لینے کے لیے مجھ سمیت کمیٹی ممبران سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

منجانب۔فرینڈزآف پاکستانی کمیونٹی ویانا آسٹریا تدفین کمیٹی کے صدر حاجی ملک امین اعوان
رابطہ۔(069912576080)