حاجی مقصود احمد مگسی مرحوم کا نماز جنازہ ادا کر دیا گیا پاکستانی کمیونٹی کی مختلف شخصیات کا اظہار افسوس

Condolences

Condolences

ویانا (اکرم باجوہ) ویانا کی معروف شخصیت حاجی مقصود احمد مگسی جو گذشتہ روز ویانا کے مقامی ہسپتال میں طویل عرصہ زیرعلاج رہنے کے بعد انتقال کر گے تھے۔ آج 19 جولائی بروز بدھ دوپہر 12 بجے ویانا 23 ڈسٹرکٹ کے مسلم قبرستان میںنماز جنازہ ادا کیا گیا اور حاجی مقصود احمد مگسی مرحوم کو سینکڑوں لوگوں کی موجودگی میں سپردخاک کر دیا گیا۔

ویانا کی پاکستانی کمیونٹی کی مختلف شخصیات پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا مجلس عاملہ کے چیرمین لالہ محمد حسین خان تبسم،مشیرخاص حاجی ملک خلیل اعوان،پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کے صدر حاجی ندیم خان ،سینئر نائب صدر حاجی محمد ارشد باجوہ ،نائب صدر حاجی باوا سید غضنفر علی شاہ ، نائب صدر حاجی ملک امین اعوان ،جنرل سیکرٹری خواجہ منظور احمد ،جوائنٹ سیکرٹری حاجی ملک عابد،فنانس سیکرٹری محمد انور، جوائنٹ سیکرٹری علی زوالفقار،فیملی رابطہ انچارج حاجی حبیب الرحمان خان، ایڈوائزر کمیٹی کے ممبر حافظ محمد نعیم آف ہورن،سید شاہد شاہ سالزبرگ، عبدالسلام فرید آف سالزبرگ، حاجی منیر آف سالز برگ، رانا عبدالسلام خان،حاجی اسلم ملتانی ،پاک ایشیاء کلچر آسٹریا کے صدر حاجی شفیق الرحمان ہاشمی،چیرمین حاجی قاسم علی ،مسجد البلال کے صد ر الحاج محمد اکرم بٹ،سینئر نائب صدر چوہدری محمد نواز وڑائچ،منہاج القرآن آسٹریا کے جنرل سیکرٹری عمیر الطاف، فنانس سیکرٹری سلیمان صدیق،رانا ریاست علی، چوہدری مختاراحمد،فاروق چوہدری ،سید ارشد شاہ،حفیظ اللہ قادری،حاجی اورنگزیب ،ملک طارق اعوان،وائس آف ویانا کے مدیر اعلیٰ حاجی نعیم خان، ایم ایم ڈی منصوری، کشمیر کلچر آسٹریا صدر چوہدری حاجی عبدالرشید مخلص، حاجی لیاقت ،چوہدری پرویز،لالہ محمد رمضان ،اظہر عباس سیالوی ودیگر نے حاجی مقصوداحمد مگسی مرحوم کی وفات پر گہرئے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب مرحوم کے پسماندگان کے ساتھ غم میں برابر کے شریک ہیں او ر مرحوم کے بلند درجات کی دعا کرتے ہیں کہ اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر و جمیل عطا فرمائے آمین۔