حاجی محمد الیاس ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ ایسٹ کے سپرست اعلیٰ بن گئے

Football

Football

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن ایسٹ نے اُسامہ اسپورٹس فٹ بال کلب کے چیئر مین اور ممتاز سماجی کارکن حاجی محمد الیاس اعوان کو ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن ایسٹ کا سرپرست اعلیٰ مقرر کردیا گیا۔

حاجی محمد الیاس اعوان ضلع میں فٹ بال کے کھیل کی ترقی اور فروغ کے حوالے سے ایک معروف نام ہے وہ نہ صرف صحت مند سرگرمیوں کو فروغ بلکہ نادار اور مفلسوں کی مدد میں بھی ہمیشہ پیش پیش رہتے ہیں جس کی وجہ سے ان کی سماجی و فلاحی خدمات بھی ایک مثالی اقدام ہے ۔ڈسٹرکٹ ایسٹ کے فٹ بال کلبوں نے حاجی محمد الیاس اعوان کو ڈسٹرکٹ ایسٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کا سرپرست اعلیٰ مقرر ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی ہے کہ حاجی محمد الیاس کی زیر سرپرستی ڈسٹرکٹ ایسٹ میں فٹ بال کے کھیل کو مزید ترقی اور فروغ حاصل ہوگا۔

دریں اثانء شاہ فیصل کالونی ،ناتھا خان گوٹھ ،گولڈن ٹائون ،عظیم پورہ ،گولڈن ٹائون سمیت ملحقہ آبادیوں سے اسپورٹس سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے حاجی محمد الیاس کو DFAایسٹ کا سرپرست اعلیٰ بننے پر مبارکباد پیش کی ہے۔