حاجی قیصر امین بٹ کی زیر سرپرستی خواجہ غریب نواز لنگر خانے کا قیام

Haji Qaiser Butt

Haji Qaiser Butt

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے سینئر رہنمااور پیرا گون سٹی کے چیئرمین حاجی قیصر امین بٹ نے اپنی رہائش گاہ 180راوی پارک راوی روڈ پراپنے والد گرامی سابق ڈپٹی میئرلاہور الحاج محمد امین بٹ مرحوم کی یاد میں غریب ، بے سہارا اور نادار افراد کیلئے روزانہ کی بنیاد پر ”خواجہ غریب نواز ”لنگر خانے کا باقاعدہ افتتاح کردیا ہے جس کی بدولت مخلوق خدا کی بلاتفریق خدمت کو مزید فراوانی بخشتے ہوئے غریبوں کو دوپہر کے وقت بہترین کھانا کھلایا جائے گا۔

خواجہ غریب نواز لنگر خانے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیراگون سٹی حاجی قیصر امین بٹ کا کہنا تھاکہ مخلوق خدا کی بلاتفریق بے لوث خدمت قرب الٰہی کا بہترین ذریعہ ہے جس کی بدولت ہم اللہ رب العزت کی رحمت کے حقدار بن سکتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ خواجہ غریب نواز لنگر میں غریب و بے سہارا مرد وخواتین ، بچوں اور بوڑھوں کو روزانہ کی بنیاد پربہترین اور مفت دوپہر کا کھانا دیا جائے گا اور عوامی خدمت کا یہ عمل ہرصورت جاری رہیگا۔

اس موقع پر شاہد بیگ، مللک فیصل ، حبیب احمد ، مستحسن رضا، پرویز بٹ ، مرزارضوان سمیت دیگر لیگی عہدیداران بھی موجود تھے۔
میڈیا سیکرٹری