حاجی ذوالفقار احمد شیخ نے طاہر القادری کی جانب سے دھرنا دینے کے اعلان کی مذمت

Zulfiqar Ahmad

Zulfiqar Ahmad

فیصل آباد : متوقع سٹی میئر حاجی ذوالفقار احمد شیخ نے طاہر القادری کی جانب سے مال روڈ پر دھرنا دینے کے اعلان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں جب لوگ روزہ دار ہوں گے۔

دھرنے کی وجہ سے اگر ان لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تو کیا مولانا کو معلوم ہے کہ اللہ کے حضور انہیں جواب دینا پڑے گا کیا انہیں معلوم نہیں نبی کریم ۖ نے فرمایا تھا کہ اگر کوئی کسی کی راہ میں رکاوٹ ڈالے گا اس کو جنت میں جگہ نہیں ملے گی’ انہوں نے کہا کہ پہلے بھی انہوںنے شاہراہ دستور پر طویل دھرنا دیا اور اپنے مریدوں کو معاوضہ دیئے بغیر ہی کینیڈا روانہ ہوگئے۔

اب کی باراگرانہوں نے ایسا کیا تو لیگی کارکنان ان کا لحاظ ضرور کریں گے مگر مریدین ان کو چھوڑ یں گے نہیں ‘حاجی ذوالفقار احمد نے کہا کہ اگر ملک ترقی کرنا شروع کرتا ہے تو کبھی یہودیوں کا ایجنٹ تو کبھی غیر ملکی ایجنٹ یہاں حالات خراب کرنے آجاتا ہے عوام ان کا دھرنے کے مقام پر ہی محاسبہ کریں تاکہ یہ لوگ اپنی سیاسی موت آپ ہی مر جائیں ‘ اگران لوگوں کو اس بار بھی نہ روکا گیاتو ملک کبھی ترقی نہیں کر سکے گا۔