دوران حج کسی قسم کا رخنہ ڈالنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی: سعودی وزیر داخلہ

Mohammad Bin Nayef Bin Abdul Aziz

Mohammad Bin Nayef Bin Abdul Aziz

ریاض (جیوڈیسک) سعودی عرب کے ولی عہد ، نائب وزیراعظم اور وزیر داخلہ محمد بن نائف نے خبردار کیا ہے کہ حج کی ادائیگی کے دوران کسی قسم کا رخنہ ڈالنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔

یہ بات انہوں نے سپریم حج کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں آنے والے حج کے لئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی فرمانروا اور خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی توقعات اور حرمین الشریفین کے تقدس کے مطابق تمام تر انتظامات کئے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حج کی ادائیگی کے دوران کسی قسم کا رخنہ ڈالنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ اجلاس میں گزشتہ حج کی جائزہ رپورٹ کے چیدہ چیدہ نکات پر روشنی ڈالی گئی۔