حج کے موقع پر 95 ہزار فوجی سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے

Parade

Parade

مکہ مکرمہ (جیوڈیسک) سعودی عرب میں حج کے سلسلے میں سیکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے گئے۔ سعودی فوج نے مکہ مکرمہ میں شاندار پریڈ کا مظاہرہ کیا۔مکہ مکرمہ میں کی گئی سیکیورٹی مشقوں میں فوج اور دیگر سیکیورٹی اداروں نے حصہ لیا۔

سعوی عرب کے وزیرداخلہ شہزادہ محمد بن نایف نے مشقوں اور پریڈ کا معائنہ کیا۔ حج کے دوران 95 ہزار فوجی اور دیگر اداروں کے اہلکار سیکیورٹی کی ذمے داریاں انجام دیں گے۔

مناسک حج کا آغاز بدھ سے ہوگا جب کہ حج کا رکن اعظم وقوف عرفات جمعے کو ادا کیا جائےگا۔ اس سال تقریباً 30 لاکھ مسلمان حج کی سعادت حاصل کریں گے۔