حج صبر، جدوجہد اور نظم و ضبط کا سبق دیتا ہے۔ اشرف آصف جلالی

Ashraf Asif Jalali

Ashraf Asif Jalali

لاہور : سربراہ تحریک صراط مستقیم ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا ہے کہ حج ایک تبدیلی کا نام ہے۔ وہ تبدیلی حاجی کے اعدات، کیفیات، حالات او ر معاملات سے دیکھی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا حج صبر، جدوجہد اور نظم وضبط کا سبق دیتا ہے۔

مقبول حج کی علامت یہ ہے کہ بندہ حج کی ادائیگی کے بعد فوراً نئے عمل صالح کو شروع کرلے اور پھر اس میں کثرت اور تسلسل کو برقرار رکھے۔انہوں نے حج کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم ممالک میں جاری خانہ جنگی پر نہایت افسوس کا اظہار کیا اور اسے اغیار کی سازش کرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ مختلف اسلامی ممالک میں اپنے ایجنٹوں کے ذریعے ایسے حالات پیدا کرتا ہے جو امریکہ کی مداخلت کا جواز فراہم کرتے ہیں۔جس کے نتیجے میں امریکہ وہاں اپنے تسلط کو قائم کر لیتا ہے۔

چنانچہ عالم اسلام کو امریکہ کی اس سا زش کا ادراک کرتے ہوئے امن و یکجہتی کی فضاء پیدا کرنی چاہیے۔