ہالا: دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے تین بچے ڈوب کر جاں بحق

Sindh

Sindh

ہالا (جیوڈیسک) نو سالہ اسد، دس سالہ یاسر اور آفتاب گھر سے مچھلیاں پکڑنے گئے اور نہاتے ہوئے تیز لہروں کی نذر ہو گئے۔

اطلاع ملتے ہی بچوں کی تلاش شروع کر دی گئی تاہم کامیابی نہ ہو سکی۔ حادثے کے بعد تینوں بچوں کے گھروں میں کہرام مچ گیا۔ علاقے کی فضا بھی سوگوار رہی۔