آدھی زندگی ٹین کی چھت تلے گزاری، شاہ رخ اور جوہی چاولہ کا دیوانہ ہوں

Chris Gayle

Chris Gayle

لاہور (جیوڈیسک) اپنی سوانح حیات “سکس مشین” میں کرس گیل نے ذاتی زندگی سے پردہ ہٹا دیا۔ ویسٹ انڈٰین کرکٹر کہتے ہیں کہ انہوں نے غربت میں آنکھ کھولی اور آدھی سے زائد زندگی ٹین کی چھت تلے بسر کی۔

گیل کے مطابق پاگل پن انہیں بچپن سے ہی پسند ہے۔ گیل نے اپنی بائیو گرافی میں لکھا ہے کہ وہ کرکٹ کو چاہتے ہی نہیں بلکہ اس کی پوجا کرتے ہیں۔

انہوں نے خود کو کرکٹ کا کرسٹیانو رونالڈو قرار دیا۔ کرس گیل نے کہا کہ اگرچہ میں خود بھی سٹار ہوں لیکن شاہ رخ خان اور جوہی چاولہ کا دیوانہ ہوں۔

ٹی ٹونٹی کرکٹ میں مشہور کرس گیل کو خود ٹیسٹ کرکٹ پسند ہے۔ سابق ویسٹ انڈین کپتان کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ اور سری لنکا کیخلاف ٹرپل سنچریاں کیریئر کے یاد گار لمحات ہیں۔