ہال اوپن ٹینس ٹورنامنٹ، راجر فیڈرر کو سیمی فائنل میں اپ سیٹ شکست

Roger Federer

Roger Federer

ہیل (جیوڈیسک) سیمی فائنل میں راجر فیڈرر کا جوڑ جرمنی کے الیگزینڈر زیوریف سے پڑا۔

انیس سالہ کھلاڑی نے پہلا سیٹ ٹائی بریکر پر جیت کر راجر فیڈرر کے لیے خطرے کی گھنٹی بجائی۔

سوئس ماسٹر نے دوسرے سیٹ میں بہتر کھیل پیش کیا اور سیٹ سات پانچ سے جیت کر مقابلہ برابر کر دیا۔ الیگزینڈر زیوریف نے فیصلہ کن سیٹ میں چھ تین سے کامیابی سمیٹی۔