حماس سے مستحکم تعلقات ہیں، انکے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتے: ایران

Iran

Iran

تہران (جیوڈیسک) اسلامی جمہوریہ ایران کے پاسداران انقلاب کے مشیر برائے عالمی امور ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کہا ہے کہ اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل کے حالیہ دورہ سعودی عرب سے ایران اور حماس کے درمیان تعلقات پرکوئی منفی اثرنہیں پڑے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ حماس اور تہران کے درمیان دوستانہ تعلقات قائم ہیں اورایران حماس کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتا۔قطر کے الجزیرہ ٹی وی کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں مسٹر ولایتی کا کہنا تھا کہ ہم حماس کے دوست ہیں لیکن یہ دوستی حماس کے اندرونی معاملات اور جماعت کی پالیسی میں کسی قسم کی مداخلت کی روادار نہیں ہے۔

علی اکبر ولایتی کا کہنا تھا کہ حماس فلسطین کی مضبوط ترین مزاحمتی قوت ہے جو اس وقت تمام مزاحمتی قوتوں کو لیڈ کر رہی ہے۔