حامد لطیف جرال نے اپنے صحافتی تعلیمی کورس جرنلزم میں ڈپلومہ سرٹیفکیٹ حاصل کر لیا

Diploma Certificate

Diploma Certificate

برنالہ کوٹ جیمل (نمائندگان) کشمیر پریس کلب برنالہ کے سنئیر صحافی حامد لطیف جرال نے اپنے صحافتی تعلیمی کورس جرنلزم میں ڈپلومہ سرٹیفکیٹ حاصل کر لیا، اس سے قبل سنیئرصحافی کو بیسٹ جرنلسٹ 2015 کا ایوارڈ حاصل کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہو چکا ہے ،حلقہ برنالہ کی سماجی سیاسی شخصیات کو مبارک باد کا سلسلہ جاری، مسلم کانفرنس سابق وزیر برقیات شفیق جرال ،مسلم لیگ ن برنالہ سے امیدوار اسمبلی کرنل وقار احمد نور،پروفیسر فیضان جرال،محمد انصر کاشر نے بھی مبارکباد دی۔

کشمیر پریس کلب برنالہ کے صحافیوں شبیر حسین مرزا،انصر محمود آہی،امجد غزن جرال،واجد محمود،اسلم جرال، سلیمان جرال،صحافی چوہدری شاہد الرحمٰن،قاسم شفقت،بلال عزیر نور ،محمد حنیف گوندل سمیت دیگر نے مبارک باد دی اور کہا کہ حلقہ برنالہ میں صحافت کاحامد لطیف جرال درخشندہ ستارہ ہیں اور وہ ہی طرح لگن سے صحافتی میں نام و مقام پیدا کریں گے انہوں نے کہا کہ صحافی موصوف پر کشمیر پریس کلب برنالہ کے صحافیوں کو فخر ہے اور ہم لوگوں صحافی موصوف کے لیے دعا گو ہیں کہ اللہ انہیں مزید ترقی دے آمین۔