صاحبزادہ حامد سعید کاظمی کی رہائی کیلئے ملک بھر میں دستخطی مہم شروع کر دی گئی

Hamid Saeed Kazmi

Hamid Saeed Kazmi

لاہور (جیوڈیسک) اہلسنت جماعتوں نے صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی کی رہائی کیلئے ملک بھر میں دستخطی مہم شروع کر دی ہے۔

صاحبزادہ حامد سعید کاظمی کو سنائی گئی غیر منصفانہ سزا ختم کرنے کے مطالبہ پر مشتمل خصوصی یادداشت پر اہم شخصیات اور عوام سے دستخط کروائے جارہے ہیں۔

یادداشت پر اب تک جن شخصیات نے دستخط کئے ہیں ان میں مفتی منیب الرحمن، ڈاکٹر عبد القدیر خان، جمشید دستی، لارڈز نذیر احمد، حاجی محمد حنیف طیب، ڈاکٹر راغب حسین نعیمی، پیر اعجاز ہاشمی، پیر سید صمصام بخاری، صاحبزادہ حامد رضا اور دیگر شامل ہیں۔