ہیملٹن ٹیسٹ: بارش کے باعث پہلے روز کا کھیل منسوخ

Hamilton Test Stop by Rain

Hamilton Test Stop by Rain

لاہور (جیوڈیسک) ہیملٹن ٹیسٹ کے پہلے روز بارش نے رنگ میں بھنگ ڈال دیا۔ نیوزی لینڈ نے دو وکٹ پر ستتر رنز بنائے تھے کہ خراب موسم کی وجہ سے کھیل منسوخ کر دیا گیا۔

میچ کے آغاز میں محمد عامر نے شاندار سوئنگ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اوپنر ٹام لیتھم کو پہلے ہی اوور میں چلتا کیا جبکہ سہیل خان نے کیوی کپتان کو تیرہ کے انفرادی سکور پر پویلین روانہ کر دیا۔

نیوزی لینڈ نے دووکٹ پر ستتر رنز بنائے تھے کہ بارش کا کھیل شروع ہو گیا۔ ہیملٹن ٹیسٹ کے پہلے دن صرف اکیس اوورز پھینکے جا سکے۔

دوسرے ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ مڈل آرڈر بلے باز محمد رضوان کو پہلی مرتبہ ٹیسٹ فارمیٹ میں صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دیا گیا ہے جبکہ فاسٹ بائولر عمران خان ایک سال کے بعد ان ایکشن ہیں۔