حماد صدیقی کے حکم پر فیکٹری کو آگ لگائی: بھولا کا مجسٹریٹ کے سامنے اعتراف

Abdul Rehman Bhola

Abdul Rehman Bhola

کراچی (جیوڈیسک) سانحہ بلدیہ فیکٹری کے مرکزی ملزم عبدالرحمان عرف بھولا نے جوڈیشل مجسٹریٹ غربی عابد علی لاکھو کو اعترافی بیان ریکارڈ کرا دیا۔

عبدالرحمان عرف بھولا نے اپنے بیان میں اعتراف کیا کہ اس نے حماد صدیقی کے کہنے پر بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کو آگ لگائی۔ ‏آگ لگانے میں فیکٹری ملازم اور گرفتار ملزم زبیر عرف چریا نے اہم کردار ادا کیا۔

ملزم کا کہنا تھا کہ فیکٹری مالکان سے 25 کروڑ بھتہ طلب کیا گیا تھا، بھتہ نہ دینے پر آگ لگانے کی دھمکی دی گئی، آگ لگانے کے بعد حماد صدیقی کو بتایا کہ کام ہو گیا ہے۔

عبدالرحمان عرف بھولا کا کہنا تھا کہ وہ اپنے کئے پر شرمندہ ہے۔ ذرائع کے مطابق ‏ملزم عبد الرحمان اعتراف جرم کرتے ہوئے کمرہ عدالت میں رو پڑا۔

ملزم کا مزید کہنا تھا کہ کھالیں لینا، فطرہ لینا، فائرنگ کرنا اور گاڑیاں جلانا ایم کیو ایم کی پالیسی کا حصہ ہے۔