دونوں ہاتھوں سے لوگوں کو لوٹا جارہا ہے، حکمران کااحتساب قریب ہے۔ عبدالمجید خان نیازی

Haji Abdul Majeed khan niazi

Haji Abdul Majeed khan niazi

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) دونوں ہاتھوں سے لوگوں کو لوٹا جارہا ہے ،حکمران کااحتساب قریب ہے۔کرپشن کیخلاف جنگ جاری ہے۔

ان خیالات کا اظہار ایم پی اے تحریک انصاف عبدالمجید خان نیازی نے گزشتہ روز PTIسیکٹریٹ میں کہا انہوں نے کہا کہ 24اپریل کو اسلام آباد میں پارٹی کا 20واں یوم تاسیس دھوم دھام سے منایا جارہا ہے جہاں عمران خان آئیندہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا ،انہوں نے کہا کہ اگر پناما پیپر تحقیقات کے لئے چیف جسٹس کی نگرانی میں جوڈیشل کمیشن نہ بنایا گیا تو پھر رائونڈ مارچ کا اعلان کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ملک میں حکمرانوں نے معاشی دہشت گردی پیدا کی ہوئی ہے۔

تمام اداروں میں کرپشن کا گند پھیلا ہوا ہے اور موجودہ دور مین کسی کا کام بغیر رشوت نہیں ہوتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ آرمی چیف نے عمران خان کے موقف کی تائید کر دی ہے حکمرانوں سمیت دیگر لوگوں کے خلاف پناما پیپر کی روشنی میں غیر جانبدار انکوائری کرو کر کرپٹ حکمرانوں کو گھر بھیجا جائے۔