ہینگرو میں جی ٹونٹی کانفرنس کا آغاز ہوگیا

Hanger G20 Conference

Hanger G20 Conference

ہینگرو (جیوڈیسک) چین کے شہر ہینگزو میں جی ٹونٹی کانفرنس شروع ہو گئی ، ترک ہم منصب طیب اردوان سے ملاقات میں صدر اوباما کا کہنا تھا کہ ناکام بغاوت کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے مدد کریں گے۔

چین کے شہر ہینگرو میں امریکی صدر بارک اوباما اور ترک ہم منصب طیب اروان نے ملاقات کی ہے جی 20 اجلاس کے موقع پر ہونے والی ملاقات میں صدر اوباما نے ترکی کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ناکام بغاوت کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے مدد کریں گے،، ترکی ،، امریکا میں خود ساختہ جلاوطن مذہبی رہنما فتح اللہ گولن کو بغاوت کا مرکزی منصوبہ ساز قرار دیتا ہے۔

ہینگرو میں دو روزہ جی 20 کا سالانہ سربراہی اجلاس باضابطہ طور پر شروع ہو گیا ہے جس میں شرکت کے لیے امریکی صدر اوباما سمیت کئی بین الاقوامی رہنما چین پہنچے ہیں ۔ اجلاس میں بین الاقوامی معاملات اور معاشی مسائل پر گفتگو کی جائے گی۔