ہنگو: متاثرین کے کیمپ میں دھماکا، چار افراد ہلاک

Hangu

Hangu

پشاور (جیوڈیسک) ہنگو میں شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کر کے آںے والوں کے متاثرین کے کیمپ میں دھماکے میں چار افراد ہلاک اور چھ زخمی ہو گئے پولیس ذرائع کے مطابق دھماکا ہنگو میں محمد خواجہ متاثرین کیمپ میں ہوا جہاں اوکرزئی ایجنسی کے متاثرین رہائش پذیر ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں چار افراد ہلاک جبکہ چھ زخمی ہوئے ہیں جن میں سے کچھ کی حالت نازک ہے۔ دھماکے کے بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

حکومت اور تحریک طالبان پاکستان کے درمیان امن مذاکرات کی ناکامی اور کراچی ایئرپورٹ پر حملے کے بعد پاک فوج کی جانب سے 15 جون کو آپریشن ضربِ عضب شروع کیا گیا۔ آپریشن کے باعث شمالی وزیرستان اور اس کے اطرا کی ایجنسیوں سے لاکھوں افارد نے نقل مکانی کی جن میں سے اکثر نے ہنگو میں رہائش اختیار کی جبکہ کچھ افغانستان اور پاکستان کے دیگر علاقوں میں چلے گئے تھے۔