حنیف عباسی کا اگلا ہدف علیم خان، عمران کیخلاف نظرثانی اپیل دائر کرنیکا اعلان

Hanif Abbasi

Hanif Abbasi

لاہور (جیوڈیسک) حنیف عباسی نے کر لی تیاری، اب دوسری اے ٹی ایم کی باری۔ حنیف عباسی نے علیم خان کو ٹارگٹ بنا لیا۔ عدالت جانے کا اعلان کر دیا۔ عمران خان نااہلی کیس کا تفصیلی فیصلہ ملنے کے بعد نظر ثانی اپیل دائر کرنے کا بھی اعلان کر دیا۔

لیگی رہنماء نے صوبائی دارالحکومت میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیڈرشپ جو حکم دے گی، عمل کریں گے، کہتے ہیں 70 سال سے ملک میں احتساب ہی ہو رہا ہے اور 70 سال سے حکومتوں کو احتساب کی بنیاد پر ہی گرایا جا رہا ہے۔

حنیف عباسی نے عمران خان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اب آپ بڑے ہو گئے ہیں، امپائر کو یاد نہ کریں، اگر آپ سیاستدان ہوتے تو خیبر پختونخوا میں ڈِلیور کرتے لیکن آپ سیاستدان نہیں مداری ہیں۔

حنیف عباسی نے مزید کہا کہ عمران خان لوگوں کو گالیاں دے رہے ہیں اور ہم مسائل حل کر رہے ہیں، کسی کی خواہش پر نہ کسی کو موت آتی ہے اور نہ کسی کی سیاسی زندگی ختم ہوتی ہے۔