حقانی نے زرداری اور گیلانی کو پھنسا دیا، مقدمہ چلانے کی درخواست دائر

Zardari and Gilani

Zardari and Gilani

اسلام آباد (جیوڈیسک) مسلم لیگ ن کے سینیٹر ظفر علی شاہ نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ حسین حقانی نے اپنے بیان میں ایبٹ آباد آپریشن کیلئے سہولت کار کا کردار ادا کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

اس عمل میں آصف زرداری اور یوسف رضا گیلانی بھی شامل تھے، تینوں پر کورٹ مارشل کے تحت مقدمہ چلایا جائے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ حسین حقانی کو بیرون ملک سے لانے کا حکم دے اور آصف زرداری، یوسف رضا گیلانی اور حسین حقانی کے نام ای سی ایل میں شامل کئے جائیں۔