مشکل کی اس گھڑی میں پوری قوم سری لنکا میں سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے، محمد عبدالشکور

 Mohammad Abdul Shakoor

Mohammad Abdul Shakoor

اسلام آباد: الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے سری لنکا میں آنے والے بدترین سمندری طوفان سے بڑے پیمانے پر ہونے والے جانی و مالی نقصان پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر محمد عبد الشکور نے کہا ہے کہ گذشتہ 14 سالوں میں سری لنکا میں آنے والا یہ سب سے بڑا سیلاب ہے جس سے اب تک 180 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور متعدد لاپتہ ہیں جبکہ مجموعی طور پر اب تک5لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔

الخدمت فاؤنڈیشن کا وفد جلد ہی سری لنکا میں متاثرہ علاقوں کا دورہ کر ے گا تاکہ نقصانات کا درست اندازہ لگانے کے بعد امدادی سامان ادویات، راشن ،خیمے اور دیگر اشیائے ضروریہ روانہ کی جا سکیں۔

انھوں نے پوری قوم سے بھی اپیل کہ ہے کہ وہ سری لنکا میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لئے الخدمت فاؤنڈیشن کا ساتھ دیں۔