ہری پور سینٹرل جیل میں 2 مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

Hanging

Hanging

ہری پور (جیوڈیسک) سینٹرل جیل میں سزائے موت کے 2 مجرمان کو علی الصبح بھانسی دے دی گئی۔

ہری پور کی سینٹرل جیل میں سزائے موت کے دو مجرموں فرہاد اور علی رضا کو علی الصبح تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ دونوں مجرموں کوسزا بھی سیشن کورٹ چارسدہ نے ہی سنا ئی تھی۔

مجرم فرہاد نے 1997 میں 2 افراد کو قتل کیا تھا جب کہ مجرم علی رضا نے 2004 میں اپنے قریبی رشتہ دار کو قتل کیا تھا۔ دونوں مجرموں کی رحم کی اپیلیں بھی سپریم کورٹ سے مسترد ہو چکی تھیں، تختہ دار پر لٹکائے جانے والے دونوں مجرموں کو تعلق چارسدہ سے ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں 2014 سے اے پی ایس پر حملوں کے بعد سے قتل کے مجرموں کو سزائے موت دینے کا سلسلہ جاری ہے جب کہ اب تک 500 سے زائد ملزمان کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا ہے۔