ہری پور: مسافر بس الٹنے سے 14 افراد زخمی ہو گئے

Haripur

Haripur

ہری پور (جیوڈیسک) ہری پور میں حطار روڈ پر مسافر بس الٹنے سے 14 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق ہری پور میں حطار روڈ پر ٹیکسلا سے ہری پور جانے والی مسافر بس کو حادثہ پیش آ گیا۔

مسافر بس تیز رفتاری کے باعث چڑھائی اترتے ہوئے الٹ گئی ،جس کے نتیجے میں 14 افراد ذخمی ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال ہری پور منتقل کر دیا گیا ہے۔