ہارون آباد کو گندگی سے پاک اور صاف ستھرا شہر بنائیں گے: شیخ محمد اشفاق

Haroon Abad

Haroon Abad

ہارون آباد : ہارون آباد کو گندگی سے پاک اور صاف ستھرا شہر بنائیں گے ان خیالات کا اظہار TMO شیخ محمد اشفاق نے فرینڈز میڈیا گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ان فرینڈز میڈیا گروپ کے آفس میں فرینڈ ز میڈیا گروپ کے ممبران و عہدادران سے ملاقات میں شیخ محمد اشفاق نے شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بتایا کہ ترقیاتی کام جون میں انشاء اللہ مکمل کر لیے جائیں گے۔

انتظامیہ شہر کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے پر عزم ہے یاد رہے کہ اسسٹنٹ کمشنر عارف خان نیازی اور TMOشیخ محمد اشفاق نے شہر میں آتے ہی صفائی ستھرائی کیلئے دن رات ایک کر رکھا ہے اورہارون آباد ضلع بہاولنگر کا سب سے خوبصورت اور صاف ستھرا شہر بن گیا ہے جاری کاموں میں سڑکوں کی مرمت اور نئی سڑکوں کی تعمیر تیزی سی جاری ہے اور انتظامیہ نے مکمل طور پر صفائی ستھرائی کے لیے جامع منصوبہ پر عمل پیرا ہے۔