ہریانہ : ساتھی کی ہلاکت پر مشتعل مظاہرین نے وزیر کے گھر کو آگ لگا دی

Haryana Minister Home Fire

Haryana Minister Home Fire

ہریانہ (جیوڈیسک) بھاری میڈیا کے مطابق مظاہرین سرکاری نوکریوں میں خصوصی کوٹہ دینے کے حوالے سے مظاہرہ کر رہے تھے۔

مظاہرین کی جانب سے ہائی وے کو بلاک کرنے پر پولیس نے گولیاں برسا دیں۔ فائرنگ کی زد میں آ کر ایک شخص موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ کئی افراد زخمی ہوئے۔ مشتعل ہجوم نے وزیر کے گھر میں گھس کر آگ لگا دی۔

گھر کے مکینوں کو پہلے ہی محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا تھا۔ علاقے میں گزشتہ چھ دن سے کاروبار زندگی معطل ہے۔